پاکستان میں دہشتگردی کےواقعات کی رپورٹس سےآگاہ ہیں،حملوں کی مذمت کرتےہیں،امریکہ
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نےکہاہےکہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی رپورٹس سےآگاہ ہیں اور ان دہشتگرد حملوں کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کاہفتہ واربریفنگ کےدوران کہناتھاکہ پاکستانی عوام نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، پاکستانی عوام کے خلاف سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، ان حملوں میں جاں بحق افرادکے لواحقین اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔
میتھوملرکامزیدکہناتھاکہ پاکستانی عوام نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا۔ پاکستان میں دہشتگردی کےواقعات کی رپورٹس سےآگاہ ہیں اور ان دہشتگرد حملوں کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ د ہشتگردگروپوں کا پتا لگانے، ان کی روک تھام اور انہیں جواب دینےکی صلاحتیں پیدا کرنےکے مواقع کی نشاندہی کے لیے حکومتی رہنماؤں اورسول اداروں سے بات چیت کےلیے پرعزم ہیں۔
میتھیو ملر کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی پارٹنرشپ جاری ہے، اس قسم کےخطرات کاپتا لگانے اور ان سے نمٹنےکے لیے فوجی اور سویلین صلاحیتیں بڑھانے پر مشاورت اور اعلیٰ سطح کا ڈائیلاگ اس میں شامل ہے۔
برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024ڈونلڈٹرمپ کاغیرقانونی امیگرینٹس کیخلاف سخت فیصلہ
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کرینہ کپورکامیرج سرٹیفکیٹ وائرل،مداح پریشان
اکتوبر 21, 2024 -
فیصل مسجد میں عید کی نماز سعودی عالم دین پڑھائیں گے
اپریل 9, 2024 -
ایم کیو ایم پاکستان نے شہر میں دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیا
اپریل 17, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔