پاکستان میں ربیع الاول کاچاندنظرنہیں آیا،عیدمیلاالنبیﷺ6ستمبر کوہوگی

پاکستان میں اسلامی مہینے ربیع الاول کاچاندنظرنہیں آیا، یکم ربیع الاول 1447 ہجری 26 اگست 2025 کو ہوگا،جبکہ عیدمیلاالنبیﷺ6ستمبر کوہوگی۔
چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز کراچی میں منعقدہوا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک کےکسی بھی شہرمیں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول منگل 26 اگست کو ہوگی اور 12 ربیع الاول 6 ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔