پاکستان میں رواں سال شدید ترین گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے

0
4

پاکستان میں شدید ترین گرمی کی پیشگوئی، رواں سال گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے خبردار کر دیا۔
واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ اس سال موسم گرما میں جنوبی ایشیا میں گرمی 50 ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھو سکتی ہے۔
امریکی اخبار نے خبر دار کیا ہے کہ پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں پارہ پچاس ڈگری کو چھو سکتاہے۔ذہن نشین رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے شہر نواب شاہ میں2018 میں پارہ 50 ڈگری تک گیا تھا ،جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا۔

Leave a reply