پاکستان میں رواں سال لوکل موبائل فون مینوفیکچرنگ کی صورتحال کیا رہی؟

پاکستان میں رواں سال لوکل موبائل فون مینوفیکچرنگ کی صورتحال کیا رہی؟،پی ٹی اے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے)کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال پاکستان میں مقامی طور پر تیار کیے جانیوالے موبائل فون مینوفیکچرنگ میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق نومبر 2023 کے مقابلے میں نومبر 2024 مینوفیکچرنگ میں 8 فیصد کمی دیکھی گئی۔ اکتوبر 2024 کے مقابلے نومبر 2024 میں مینوفیکچرنگ میں 35 فیصد کمی ہوئی، گزشتہ ماہ مقامی طور پر تیار موبائل فون کی تعداد 23 لاکھ 10ہزار رہی۔اکتوبر 2024 میں موبائل کمپنیز نے 35 لاکھ 30 ہزار یونٹس بنائے، جبکہ اسی ماہ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ 7 ماہ کی بلند سطح پر ریکارڈ کی گئی ۔اس سال 11 ماہ میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ 57 فیصد اضافے سے 2 کروڑ 84 لاکھ 30 ہزار یونٹ رہی۔ مقامی طور پر موبائل فونز کی تیاری میں اضافے کی وجہ درآمدات پر پابندی وجہ بنی۔
رپورٹ کے مطابق اس سال 11 ماہ میں 2 کروڑ 84 لاکھ میں سے 1 کروڑ 70 لاکھ سمارٹ فونز مقامی سطح پر تیار کیے گئے، جبکہ اسی دورانیے میں 1 کروڑ 14 لاکھ 2 جی فونز تیار کیے گئے۔
پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق 2024 کے اختتام پر اس کی طلب 3 کروڑ 29 لاکھ یونٹس تک پہنچ جائے گی۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون کن فیچرز سے لیس ہوگا؟
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔