پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ، معاشی بحالی کی رفتار تیز،گیلپ سروے

گیلپ سروےکی رپورٹ کےمطابق پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ ہواجس کےباعث معاشی بحالی کی رفتار تیزہوئی ۔
گیلپ سروے کی رپورٹ میں کہاگیاہےکہ پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔حکومتی تعاون اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی موثر کاوشوں کے باعث ملک ترقی اور معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔
گیلپ کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان چار سال بعد ایک بار پھر تیزترین رفتار سے معاشی بحالی کی جانب بڑھ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 61 فیصد افراد نے موجودہ کاروباری کارکردگی کو’’اچھی ‘‘یا ’’انتہائی اچھی‘‘ قرار دیا ہے، جبکہ اتنی ہی شرح نے مستقبل میں بھی کاروباری حالات مزید بہتر ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔مزید یہ کہ پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں کرپشن سے متعلق شکایات میں نمایاں کمی آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رشوت سے متعلق شکایات 34 فیصد سے کم ہوکر صرف 15 فیصد رہ گئی ہیں، جو ایک مثبت پیشرفت ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔