پاکستان میں کوہ پیماؤں کی آمد میں کمی کی وجوہات کیا ہیں؟

0
2

ایڈونچر ٹورازم کودھچکا، پاکستان میں رواں برس کوہ پیماؤں کی آمد میں متاثر کن کمی کی وجوہات سامنے آگئیں۔
خطے کی صورتحال اور موسمی حالات کی وجہ سے رواں برس پاکستان میں کوہ پیماؤں کی آمد میں کمی واقع ہوئی ہے۔الپائن کلب کے مطابق رواں برس صرف 270 کوہ پیماؤں نے مختلف چوٹیوں کو سر کرنے کیلئے پاکستان کا رخ کیا۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ سال 2 ہزار سے زائد کوہ پیما مختلف چوٹیوں کو سر کرنے پاکستان آئے تھے۔
دوسری جانب رواں برس صرف 40 کوہ پیماؤں نے K2 اور 25 نے نانگا پربت سر کیا۔وطن عزیزپاکستان میں 8 ہزار میٹر سے بلند 5 چوٹیاں موجود ہیں، مختلف کوہ پیما ہر سال کے ٹو ، نانگا پربت، براڈ پیک، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو کوسر کرنے پاکستان آتے ہیں۔
اس حوالے سے الپائن کلب کا مؤقف ہے کہ کوہ پیماؤں کی آمد میں کمی کی وجہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور خطے کی صورتحال ہے، رواں سال موسمی حالات کی وجہ سے اکثر کوہ پیماؤں کی ٹیمیں اپنا مشن مکمل نہ کرسکیں ۔
الپائن کلب کے مطابق خطے میں رواں سال پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کیساتھ ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونیوالی جنگ نے بھی کوہ پیماؤں کی آمد کو متاثر کیا ہے۔

Leave a reply