
نئی گاڑی اور بائیک خریدنےکے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر،پاکستان بھر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی فروخت اچانک کم ہو گئی۔
پاکستان میں آٹو سیکٹر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے کہ صرف ماہِ فروری میں گاڑیوں کی فروخت میں 29 فیصد کمی ہو گئی۔آٹو سیکٹر میں الیکٹرک وہیکل، جیپ ، کار ، وین سمیت دیگر یونٹس کی ایک ماہ میں کُل فروخت 12ہزار رہی ،جبکہ رواں سال کے آغاز جنوری 2025 میں یہ فروخت 16995 تھی۔مسافر گاڑیوں کی فروخت 11,868 یونٹس سے کم ہوکر 8 ہزار 8 سو 69 رہی۔
تیرہ سو سی سی اور اس سے زیادہ کی گاڑیوں کی فروخت 15 فیصد کم ہوکر 4700 یونٹس تک پہنچ گئی۔ہزار سی سی گاڑیوں کی فروخت میں 32 فیصد کمی اور ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کی فروخت 35 فیصد کم ہوکر 3680یونٹس رہی۔
رپورٹ کے مطابق ٹرکوں کی فروخت میں 26 فیصد کمی اور بسوں میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ موٹر سائیکلوں کی فروخت 7 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ موٹر سائیکلوں کی فروخت 132,947 یونٹس سے کم ہو کر 122920 ہوگئی۔
حکومت کاڈیزل کی قیمت میں 32روپے12پیسےکی کمی کااعلان
اپریل 17, 2026سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ،فی تولہ کتنےکاہوگیا!جانیے
اپریل 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاک بھارت کشیدگی:اقوام متحدہ نےثالثی کی پیشکش کردی
اپریل 29, 2025 -
کاروباری ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی
جنوری 16, 2026
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














