پاکستان میں گرم ترین مہینہ: اپریل میں 65 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

0
18

پاکستان میں گرم ترین مہینہ: 65 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے اثرات شدت اختیار کرنے لگے۔رواں سال اپریل ملکی تاریخ کے گرم ترین مہینوں میں ساتواں سب سے خشک مہینہ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل 2025ء ملک کے 65 سالہ موسمیاتی ریکارڈ میں دوسرا گرم ترین مہینہ ثابت ہوا ۔
اعدادوشمارکے مطابق اپریل کے دوران پارہ اوسطاً معمول سے 3.37 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ ماہ اپریل میں دن کے وقت گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور اوسط درجہ حرارت معمول سے 4.66 ڈگری زائد رہا، اسی طرح راتوں کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ نوٹ کیا گیا، جو معمول سے 2.57 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوا۔ملک کا سب سے گرم دن 17 اپریل کو نوابشاہ میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق یہ گرمی صرف درجہ حرارت تک محدود نہیں رہی، بلکہ بارشوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل کے دوران ملک میں بارشوں کی شرح معمول سے 59 فیصد کم رہی، جس نے خشکی اور موسمی شدت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Leave a reply