پاکستان نیٹ فلکس کے سستے ترین پیکجز والا ملک بن گیا

0
52

پاکستان عالمی شہرت یافتہ سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی سبسکرپشن کے سب سے سستے پیکجز رکھنے والا دنیا کا واحد ملک بن گیا ، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے، جہاں نیٹ فلکس کی ماہانہ سبسکرپشن فیس سب سے سستی ہے۔

ویژیول کیپٹلسٹ نے دنیا کے مختلف ممالک کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کر دی۔ ویژیول کیپٹلسٹ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے، جہاں نیٹ فلکس کی ماہانہ سبسکرپشن فیس سب سے سستی ہے ،جو 2.82 ڈالرز یعنی تقریباً794 روپے ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بعد فہرست میں 3.38 ڈالرز ماہانہ سبسکرپشن فیس کے ساتھ ترکیہ دوسرے، 3.57 ڈالرز ماہانہ سبسکرپشن فیس کے ساتھ ارجنٹائن تیسرے، 3.88 ڈالرز ماہانہ سبسکرپشن فیس کے ساتھ مصر چوتھے اور 4.88 ڈالرز ماہانہ سبسکرپشن فیس کے ساتھ نائیجیریا پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیٹ فلکس کی سب سے مہنگی ماہانہ سبسکرپشن فیس سوئٹزرلینڈ میں 21.48 ڈالرز ہے، جبکہ ڈنمارک، گرین لینڈ، آئرلینڈ اور امریکا میں نیٹ فلکس کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 16.46 ڈالرز سے 15.49 ڈالرز تک ہے۔

Leave a reply