
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاہےکہ ایران پراسرائیلی حملےکےخلاف پاکستانی وزیراعظم متحرک رہے،اس بات سےایرانی سفیربخوبی واقف ہیں، پاکستان نےایران کیلئےہرفورم پرآوازاٹھائی ۔
تہران میں سہ ملکی کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہناتھاکہ تہران میں سہ ملکی کانفرنس کاانعقادخوش آئندہے،عراق اورایران آنےوالےزائرین اہم ترین ہیں۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ پاکستان نےایران پراسرائیلی حملےکی کھل کرمذمت کی،پاکستانی وزیراعظم متحرک رہے،اس بات سےایرانی سفیربخوبی واقف ہیں، پاکستان نےایران کیلئےہرفورم پرآوازاٹھائی ،عراق کوبھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتےہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ زائرین کےمعاملےپرصرف رجسٹرڈگروپس کےذریعےعمل کیا جائیگا،زائرین گروپ کے سربراہ یقینی بنائیں گےکہ تمام زائرین واپس آئیں ،کسی کوبھی غیرقانونی طریقےسےایران اورعراق جانےکی اجازت نہیں دینگے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔