پاکستان نےدورہ بنگلہ دیش کاشیڈول جاری کردیا

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔دورے کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال 9 مارچ کو بنگلہ دیش پہنچے گی۔شاہین 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔
ون ڈےسیریزکاپہلامیچ 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔سیریز کے تمام میچز شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائے گے۔
جولائی 2025کےبعدیہ پاکستان کا بنگلہ دیش کا دوسرا دورہ ہوگا۔جولائی 2025 میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز بنگلہ دیش نے جیتی تھی۔
مئی/جون 2025 میں بنگلہ دیش نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔سلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز تین صفر سے جیتی تھی۔















