پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وائی فائی 7 کی منظوری دیدی

0
4

پاکستان کاڈیجیٹل جدت کی جانب اہم قدم، پی ٹی اے نے جدید ترین وائی فائی ٹیکنالوجی وائی فائی 7 اپنانے کی منظوری دیدی۔
جس کے بعد پاکستان ایشیا پیسیفک خطے کے اُن چند ابتدائی ممالک میں شامل ہو گیا ہے، جو اس نیٹ ورک کا استعمال کریں گے۔
پی ٹی اے کے مطابق وائی فائی 7 اور اس کے بعد آنیوالی تمام جنریشنز 6 گیگا ہرٹز نیٹ ورک بینڈ پر کام کریں گی، جو ڈیجیٹل جدت اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی قیادت کا ثبوت ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق وائی فائی 7 الٹرا ہائی ڈیٹا ریٹ، کم تاخیر اور شاندار ریلائی ایبلٹی فراہم کرے گا، جس کے ذریعے 8K سٹریمنگ، اے آر وی آر اور انڈسٹریل آٹومیشن ممکن ہو سکے گی۔
یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک ہفتہ قبل وفاقی سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کو بتایا کہ زیر سمندر خراب انٹرنیٹ کیبلز کی بحالی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی تھی کہ یمن کے ساحل کے قریب متعدد کیبلز کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار اور سروس متاثر ہوئی ہے۔

Leave a reply