پاکستان پرجارحیت مسلط ہوئی تودشمن کومنہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجرجنرل احمد شریف نےکہاہےکہ اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےڈی جی میجرجنرل احمد شریف اوروفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑنے پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی کےدوران قومی سلامتی کےحوالےسےپاکستان ٹیلی ویژن اسلام آبادسینٹرمیں ملک بھرکی سیاسی قیادت کوان کیمرابریفنگ دی۔
ملک بھر کی سیاسی قیادت نے پاکستان کے خلاف بھارت کی کشیدگی کے دوران بھر پور یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔
ان کیمرا سیشن میں موجودہ کشیدہ حالات کے پیش نظر قومی سلامتی کے امور زیر غور آئے اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں ہونے والے سیشن میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کابریفنگ کےدوران کہناتھاکہ اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
ترجمان پاک فوج نےسیاسی جماعتوں کے شریک رہنماؤں کو پاک فوج کی تیاریوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکےساتھ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نےبھی سیاسی قیادت کوان کیمرابریفنگ دی۔ حکومتی سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے بھی آگاہ کیا۔
ان کیمرہ سیشن میں حکومت کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کی طرف قمر زمان کائرہ، علی حیدر گیلانی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق۔ جمعیت علماء اسلام کے نور عالم خان، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری، وزیر مملکت کھیل داس، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک، محسن شاہنواز رانجھا بھی شامل تھے۔
ایم کیوایم کی جانب سےوفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال ،وفاقی وزیر امیر مقام، وزیرمملکت بلال اظہر کیانی، خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان، سندھ کے وزرا ناصرشاہ، شرجیل میمن اور سعید غنی اوروزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز بدر بھی موجود تھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یوٹیوب کا ہیک شدہ اکاؤنٹس واپس حاصل کرنے کیلئے ٹول متعارف
اکتوبر 23, 2024 -
فیصل مسجد میں عید کی نماز سعودی عالم دین پڑھائیں گے
اپریل 9, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔