پاکستان پولیس نےاپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کادنیامیں لوہامنوایا،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان پولیس نےاپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کادنیامیں لوہامنوایا۔
یوم شہدائےپولیس پراپنےپیغام میں وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پولیس کےہزاروں شہداہمارا فخر ہیں، پولیس افسران وجوان امن کےقیام اورفرض کی ادائیگی میں سرگرم رہتےہیں،شہداکےاہل خانہ کوبھی سلام جوہماری خاطراپنا مستقبل قربان کرتےہیں،پولیس کےبہادرافسران وجوان اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرتےہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں8ہزارسےزائدپولیس اہلکاروں نےلہوکانذارنہ پیش کیا،رحیم یارخان میں ایلیٹ فورس کے5جوان شہیدہوئے ،پاکستان پولیس نےاپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کادنیامیں لوہامنوایا،جرائم کی روک تھام کےلئےپولیسنگ میں ٹیکنالوجی کااستعمال خوش آیندہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔