پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن ہےجوپائیدارترقی کی جانب ایک قدم ہے،وزیراعظم

0
17

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن ہےجوپائیدارترقی کی جانب ایک قدم ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےپاکستان کےڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹوکاحصہ بننےکاخیرمقدم کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹوکواپنانےوالاپہلاملک ہے،ملک میں سرمایہ کاردوست ماحول کی فراہمی کی جانب یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کاپہلاڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ ڈیجیٹل ترقی کیلئےاہم کرداراداکررہاہے،پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن ہے جوپائیدارترقی کی جانب ایک قدم ہے،یہ اقدام معاشی ترقی کوفروغ دینےکے لئےحکومت پاکستان کےعزم کاعکاس ہے۔

Leave a reply