پاکستان کاآئندہ2دن کیلئے مختلف اوقات میں اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

پاکستان نےآئندہ2دن کیلئے مختلف اوقات میں اپنی فضائی حدودبند کرنے کا اعلان کیاہے۔
ذرائع کےمطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نےفضائی حدودبندش کاتمام ائیر لائنزاورایوایشن کمپنیوں کونوٹم بھی جاری کردیاہےجس کےمطابق آئندہ 2 روز کے لیے فضائی حدود بند رکھنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ فضائی حدودبندکرنےکافیصلہ ممکنہ طورپرپاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پی اے اے کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے تک بند رہے گی۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایات کی گئی ہے کہ 2 روز کے دوران 3،3 گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی۔
نوٹم میں بتایاگیاکہ شہرقائدکراچی اورباغوں کےشہرلاہورمیں فلائٹ ریجن میں مخصوص روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔















