
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان کاآئین رائےاوراظہارکی آزادیوں کاامین اورضامن ہے،حقائق کی فراہمی کی جدوجہدمیں صحافیوں کی قربانیاں سنہری باب ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کاآزادی صحافت کےعالمی دن پراپنےپیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیابھرکے میڈیاورکرزکوخراج تحسین پیش کرتےہیں،دوران فرائض قربانی دینےوالےصحافیوں کوخراج عقیدت پیش کرتےہیں،آج کےدن صحافت سےوابستہ بہادرکارکنوں کوسلام پیش کرتےہیں،میڈیاورکرزاطلاعات کی آزادانہ ترسیل،حقائق کوعوام تک پہنچاتےہیں۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ حقائق کی فراہمی کی جدوجہدمیں صحافیوں کی قربانیاں سنہری باب ہیں، صحافی دنیاکوآگاہ رکھنےکےفرض کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں کرتے،میڈیاوقت ،معاشرے کےساتھ ساتھ رواں دھارےکی طرح آگے بڑھتارہاہے،کسی بھی دورمیں میڈیاکی اہمیت کم نہیں ہوئی،مصنوعی ذہانت اور جدیدٹیکنالوجی نےافادیت اوراثرپذیری کوکئی گنابڑھایا،میڈیااجتماعیت کامظہرجس کی اہمیت ہمیشہ کی طرح معاشرےمیں اہم ہے،میڈیاکوجھوٹ،فیک نیوز،پروپیگنڈے،سیاسی مفادات کیلئےاستعمال نہ ہونےدیاجائے۔
اُن کااپنےپیغام میں کہناتھاکہ 7اکتوبر2023سے3مئی 2025تک کادورصحافیوں کیلئےخونی ثابت ہوا، پاکستان کاآئین رائےاوراظہارکی آزادیوں کاامین اورضامن ہے،حکومت آئین میں دی گئی میڈیاکی آزادیوں کی محافظ رہی ہے،ہم نےشہریوں ،آزادی رائےکیلئےاہل صحافت کےساتھ مل کر جدوجہد کی ،آئندہ بھی ان مشترکہ مقاصدکےحصول کےلئےہماری کاوشیں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ حکومت نےمیڈیاورکرزکےجائزمسائل کےحل کے لئے اپنابھرپورکرداراداکیا،مختلف قانونی فورمزکےذریعےان حقوق کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے،قوانین کی بہتری سےصحافت کی آزادی ،درست معلومات کی فراہمی کویقینی بنایا،فیک نیوزکےخاتمےکےلئے میڈیاکےساتھ مل کرقوانین تیارکئے،آئندہ بھی اہل صحافت کی مشاورت ،تائیدسےاصلاحات کاعمل جاری رکھیں گے،صحافیوں کی بہتری کےلئے مزیداقدامات بھی لئے جارہے ہیں، حکومت میڈیاورکرزکی بہتری کیلئےخلوس دل سےکام کرےگی۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔