آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ویمنز پلئیرز کی رینکنگ جاری:پاکستانی سپنرسعدیہ اقبال سرفہرست

0
12

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ویمنز پلئیرز رینکنگ جاری کردی،پاکستانی سپنرسعدیہ اقبال نےپہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
(عتیق ملک سے)پاکستانی سپنرسعدیہ اقبال نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی سےملاقات کی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی باولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سعدیہ اقبال کو مبارکباد دی ۔محسن نقوی نےسعدیہ اقبال کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔چیئرمین پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ نمبر ون باولر کی شرٹ سعدیہ اقبال کو دی ۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ سعدیہ اقبال کا اعزاز پاکستان کے لئے باعث فخر ہے۔آپ پاکستان ویمنز کرکٹ کی سٹار ہیں اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔قوم کو آپ کے اعزاز پر فخر ہے ۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ یہ اعزاز آپ کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔ امید ہے کہ ورلڈ کپ میں بھی آپ اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔مستقبل میں سعدیہ اقبال اپنی صلاحیتوں اور محنت سے مزید کامیابیاں سمیٹیں گی۔
پاکستانی سپنرسعدیہ اقبال نے حوصلہ افزائی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
سعدیہ اقبال کاکہناتھاکہ انشاءاللہ ورلڈ کپ میں بھی اسی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں گی۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد،ہیڈ آف ویمنز کرکٹ رافعہ حیدر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Leave a reply