پاکستان کابڑااعزاز:اقوام متحدہ کےکمیشن برائےمنشیات کا4سال کیلئے رکن منتخب

پاکستان کواقوام متحدہ کےکمیشن برائےمنشیات کا4سال کےلئےرکن منتخب کرلیا گیا۔
نیویارک میں یواین اقتصادی وسماجی کونسل کےانتخابات ہوئےجس میں پاکستان کو2026سے2029تک 4سال کےلئےمنتخب کرلیاگیا۔
پاکستان یواین مشن کے اعلامیے کے مطابق کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد اور بھروسے کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان یو این اقتصادی و سماجی کونسل کی حمایت پر مشکور ہے، کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
اعلامیےمیں مزیدکہاگیاکہ پاکستان عالمی انسداد منشیات کی کوششوں میں اپنا مؤثر کردارادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر انسداد منشیات کی کوششوں میں پیش پیش رہا ہے، پاکستان منشیات کی سمگلنگ، پیداوار اور استعمال کے خلاف نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ میں عالمی منشیات پالیسی سے متعلق مباحثوں میں ہمیشہ فعال اور تعمیری کردار ادا کیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چیمپئنزٹرافی:بھارت پر قذافی سٹیڈیم کا خوف، وجہ سامنے آگئی
جنوری 31, 2025 -
شہریوں کےجان ومال کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے،مریم نواز
اکتوبر 17, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














