پاکستان کابڑااعزاز:پہلی بارفیفا کلب ورلڈ کپ میں پاکستانی پلیئر کی شمولیت
پاکستان کابڑااعزاز،پہلی بارفیفا کلب ورلڈ کپ میں پاکستانی پلیئر کی شمولیت یقینی ہوگئی۔
پاکستان سےتعلق رکھنےوالےفٹبالرحارث زیب نےنیوزی لینڈکے کلب ’آکلینڈ‘سےمعاہدہ کیاہے۔وہ رواں سال’ آکلینڈ سٹی ‘کی جانب سےفیفاکلب ورلڈکپ میں شرکت کریں گے،’ آکلینڈ سٹی‘ نے اوشیانا چیمپئنز لیگ جیت کر فیفا کلب ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
فیفا کلب ورلڈ کپ میں آکلینڈ کا مقابلہ جرمن کلب بائرن میونخ، ارجنٹائن کے بوکا جونیئر اور پرتگال کے کلب بینفیکا سے ہوگا۔
واضح رہےکہ 23 سالہ حارث زیب کو 2023 کے چار ملکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستاں ٹیم میں بلایا گیا تھا۔انجری کی وجہ سے حارث زیب ماریشس میں ہونے والا ایونٹ نہیں کھیل سکے تھے۔
حارث زیب 2001 میں نیوزی لینڈ میں پیداہوئے،وہ پاکستان اورنیوزی لینڈ کی شہریت رکھتے ہیں۔ پاکستانی شہریت ہونے کی بنیاد پر حارث زیب پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کے اہل ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔