پاکستان کابڑاکارنامہ:آسٹریلیاکوہوم گراؤنڈمیں شکست دیکرفتح اپنےنام کرلی
کرکٹ شائقین کےلئے اچھی خبر،پاکستان نے22سال بعدآسٹریلیاکوہوم گراؤنڈمیں شکست دےکرتاریخی فتح اپنےنام کرلی،قومی ٹیم نے سیریز 1-2 سےجیت لی۔
پرتھ میں کھیلے گئےمیچ میں محمدرضوان کی کامیاب کپتانی کاآغازہوا،پاکستان نے کرکٹ کی سپرپاورکودھول چٹادی،پاکستانی باولرزکےسامنےآسٹریلیاکی بیٹنگ لائن بُری طرح ناکام ہوگئی،پاکستان نےبیٹنگ، باؤلنگ اورفیلڈنگ میں عمدہ کارکردگی کامظاہرکرتےہوئے آسٹریلیاکوہوم گراؤنڈ میں 8وکٹوں سےشکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان ٹیم کےکپتان محمدرضوان نےٹاس جیت کےآسٹریلیاکوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی اورخودفیلڈنگ کرنےکافیصلہ کیاجوکہ کافی مفیدثابت ہوا۔
آسٹریلیاپہلے بیٹنگ کرتےہوئے31.5اوورزمیں صرف140رنزپرڈھیرہوگئی
، اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم 20 کے مجموعی اسکور پر جیک فریزر میک گرک 7 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے، آرون ہارڈی 12 اور کپتان جوش انگلس بھی 7رن کےمہمان ثابت ہوئے،مارکس اسٹوئنس زیادہ دیرکریزپرنہ رک سکےصرف8رن بناکرپویلین لوٹ گئے ایڈم زمپانے 13 بنائےجبکہ گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹے۔ اوپنر میٹ شارٹ 22 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل سکے۔
میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے کے سبب کوپر کونولی 7 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور دوبارہ بیٹنگ کیلئے نہ آسکے، کینگروز کیلئے 8ویں وکٹ کی شراکت میں 22 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم شان ایبٹ 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے 3، 3 حارث رؤف نے 2 جبکہ محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کےتعاقب میں قومی ٹیم نےجب اننگزکاآغازکیاتو اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے پہلی وکٹ کیلئے 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، تاہم عبداللہ نے 37 رن بنائےجبکہ صائم ایوب 42 اسکورکرکےپویلین لوٹ گئے،بابراعظم 28 اور کپتان محمد رضوان 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کی دونوں وکٹیں لانس مورس نے حاصل کیں، انکے علاوہ کوئی بھی بالر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین پاکستانی اسکواڈمیں شامل تھے۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
کپتان جوش انگلس، میٹ شارٹ، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، اسپینسر جانسن اور لانس مورس ٹیم میں شامل تھے۔
سمیراحمدآئی سی سی چیمپئنزٹرافی2025کےلئےڈائریکٹرمقرر
نومبر 21, 2024چیمپئنزٹرافی:آئی سی سی وفدکی پاکستان آمدمتوقع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
راولپنڈی ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم کوجیت کیلئےصرف36رنزدرکا
اکتوبر 26, 2024 -
چائنا ایسٹرن ایئرلائن کا ریاض کیلئے پروازوں کا آغاز
اپریل 30, 2024 -
واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ نے سٹی بینک کے حکام سےملاقات
اپریل 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔