پاکستان کازمین سےزمین پرمارکرنےوالےبیلسٹک میزائل کا تجربہ
پاکستان نےزمین سےزمین پرمارکرنےوالےبیلسٹک میزائل شاہین 2کی تربیتی لانچنگ مکمل کرلی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیلسٹک میزائل شاہین 2 زمین سے زمین پر مارکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تربیتی لانچنگ کا مقصدتربیت، تکنیکی پیرا میٹرزکاجائزہ لینا تھا جبکہ اسٹریٹجک پلانزڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسزکمانڈ، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک تنظیموں کے انجینئرزکے سینئر افسران نے بھی تربیتی لانچ کامشاہدہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کاکہناتھاکہ ڈائریکٹرجنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے تکنیکی مہارت، لگن اورکام کوسراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرزکو اس کامیابی پرمبارکباد دی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،موٹرویزمختلف مقامات سےبند
نومبر 11, 2024 -
پنڈی ٹیسٹ چوتھاروز:کھانےکاوقفہ، بنگلہ دیش نے389رنزبنالیے
اگست 24, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔