پاکستان کافنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سےدوبارہ درخواست کرنےکافیصلہ
پاکستان نے دو ارب ڈالرکلائمیٹ فنانسنگ کےلئے عالمی مالیت ادارے(آئی ایم ایف) سےدوبارہ درخواست کرنےکافیصلہ کرلیا۔
آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے وزیر خزانہ امریکا روانہ ہوگئے۔محمداورنگزیب26 اکتوبر تک سیکرٹری خزانہ اور اسٹیٹ بینک حکام کیساتھ سالانہ اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے دوران آئی ایم ایف سے دو ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے درخواست کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نےایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے ورکنگ مکمل کر لی ہے۔ صدر عالمی بینک سے موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی فنانسنگ کیلئے منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔
ایم ڈی آئی ایم ایف سے حتمی بات چیت کے بعد پاکستان کو 2 ارب ڈالر تک فنانسنگ ہو سکتی ہے۔ کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پہلی درخواست کو آئی ایم ایف نے فوری نہیں مانا تھا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام کیساتھ قرض پروگرام کے بعد اہداف پر عملدرآمد کی ابتدائی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد ہفتے کے اختتام تک واپس آئیں گے۔
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاوکیسے ہوتا ہے؟
اگست 15, 2024 -
پنجاب حکومت نے پہلی ایئر ایمبولینس ریسکیو 1122 کے حوالے کردی
اپریل 13, 2024 -
ورلڈکپ کوالیفائرز : جناح سٹیڈیم میں فیفا معیار کی لائٹس نصب
اپریل 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔