ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو50کروڑڈالرقرض فراہم کرےگا،رقم ماحولیاتی اورقدرتی آفات سےتحفظ کےپروگرام پرخرچ ہوگی۔
آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے وفاقی وزیر خزانہ امریکہ کےدورےپرہیں۔وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی ایشیائی ترقیاتی بینک کےصدرسےملاقات ہوئی،ملاقات میں وزیرخزانہ نےپاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت میں اے ڈی بی کی شراکت کو سراہا۔
وزارت خزانہ کےحکام کےمطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سےپاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض ملےگا، رقم ماحولیاتی اور قدرتی آفات سے تحفظ کے پروگرام پر خرچ کی جائے گی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ وزیرخزانہ نے پالیسی بیسڈلون کی منظوری کے لیے اے ڈی بی کی حمایت پر شکریہ اداکیا اور اے ڈی بی کےکنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی جلد تکمیل کی امیدظاہر کی۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں اے ڈی بی کے نئے دفتر کے آغاز کا خیرمقدم کیا جب کہ اس دوران فریقین نے ملکی محصولات میں اضافے اور علاقائی تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
احتجاج وہنگامہ آرائی :حکومت نےاہم فیصلہ کرلیا
دسمبر 3, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں اہم اجلاس
مئی 29, 2024 -
معروف اداکارمظہرعلی انتقال کرگئے
اکتوبر 8, 2024 -
سونےکی قیمت میں ردوبدل
جولائی 23, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔