پاکستان کوسری لنکابنانےکاپی ٹی آئی کاعزم پورانہ ہوسکا،عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاکہ پاکستان کوسری لنکابنانےکاپی ٹی آئی کاعزم پورانہ ہوسکا۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخا ری کا کہنا تھاکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی حکومت کاعوام کیلئےبہترین تحفہ ہے،بجلی کی قیمتوں میں کمی سےعوام اورصنعتوں کوفائدہ ہوگا،آئی ایم ایف کوبھی اس بات پرراضی کرناآسان نہیں تھا،گرمیوں میں لوگوں کوکافی مشکلات ہوتی تھیں،عیدکےبعدقوم کوبہت بڑی خوشخبری ملی،خوشخبریوں کاسلسلہ چلتارہے گا،کچھ دنوں میں ایک اورخوشخبری آنےوالی ہے۔اب پاکستان میں خوشخبریوں کاموسم ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پنجاب حکومت عوام کوہرممکن سہولتیں فراہم کررہی ہے، وزیراعلیٰ اورپورےپنجاب کی طرف سےوزیراعظم کاشکریہ اداکرتی ہوں، چند یوٹیوبرزکوپاکستان کی خوشی سےتکلیف ہوتی ہے، ایسے وزیرہیں جن کے اپنے پاورپلانٹس تھے،انہوں نےگردشی قرضےبھی کم کرنےتھےجو نہ کرسکے،پی ٹی آئی نےآئی ایم ایف کوخط لکھے،دھرنےدیے،یہ چاہتےہیں عوام کوجوریلیف مل رہاہے نہ مل سکے،پاکستان کوسری لنکابنانےکاان کاعزم پورانہ ہوسکا۔
عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ وزیراعظم اورانکی ٹیم نےپاکستان کوڈیفالٹ سےبچایا،لوگوں کواب ثمرملناشروع ہوا،معیشت بہترہورہی ہے،رمضان سہولت بازارمیں عوام کو1ارب 11کروڑکی بچت ہوئی،سہولت بازار کے ذریعےلوگوں کواعلیٰ کوالٹی کی چیزیں ملیں،رمضان بازاروں میں 3ارب روپےکی خریداری ہوئی،کسی رمضان بازارمیں ساڑھے3ارب کی خریداری پہلےکبھی نہیں ہوئی،عوام نےوزیراعلیٰ پنجاب کےرمضان بازارپراعتمادکااظہارکیا۔اوپن مارکیٹ سےیہ ریلیف 31فیصدزیادہ تھا،36اضلاع میں ماڈل بازاروں کیساتھ 28ہزارفری ہوم ڈلیوری ہوئی۔
صوبائی وزیرکاکہناتھاکہ ڈلیوری ایپ سےپنجاب کےعوام نے3کروڑ سے زائد کی خریداری کی،وزیراعلیٰ پنجاب نےاگست تک13نئےسہولت بازا رقائم کرنے کاکہاہے،سہولت بازارسولرانرجی پرمنتقل ہورہے ہیں، پنجاب میں اوورچارجنگ پرٹرانسپورٹرزکو22لاکھ روپےجرمانہ کیاگیا،لوگ کرایہ دےکربھول جاتےہیں کبھی کسی کوواپس نہیں ملا،11لاکھ مسافروں کوکرایہ واپس دلایاگیا،تمام ہسپتالوں میں مفت دوائیں دینےکاسلسلہ شروع کردیاہے۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ خیبرپختونخوامیں کرپشن کی داستانیں سامنےآرہی ہیں،کوئی اورنہیں وزراایک دوسرےپرالزامات لگا رہےہیں،خیبرپختونخوامیں کوئی انفرااسٹرکچرنہیں،علی امین گنڈاپور حکومت کاچورچورکاکھیل میڈیااسٹریم سےنہیں گزرتا،کےپی میں ایک دوسرے کو چورچور کہاجارہا ہے،دستاویزکےمطابق باجوڑشمالی وزیرستان کیلئے2کروڑ90لاکھ کےدستانےخریدےگئے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ پشاورکیلئے13کروڑکےدستانےخریدےگئے،کےپی حکومت پنشن کےبعددستانےکھاگئی۔
اُن کاکہناتھاکہ کےپی نےپنجاب سےکم قیمت پرگندم خریدی اورزیادہ قیمت پربیچی،سیلاب میں ضائع ہونے والےپانی کومینج کرنےکی ضرورت ہے،بلاول بھٹوکےبیان پرزیادہ بات نہیں کرناچاہتی ۔جلسوں میں کھڑے ہوکرمسائل کاحل نہیں نکل سکتا،صدرمملکت نےسمری پردستخط کیےہوئےہیں،پیپلزپارٹی اتحادی ہےہماری کوئی لڑائی نہیں،پیپلزپارٹی والےہم پرگولہ باری کرتےرہتےہیں،کینالزکےمعاملےپرسیاست ہورہی ہے،انہیں صرف سیاست کرنی ہے،سندھ پانی کےمعاملےپرسیاست کرےجوتکلیف دہ بات ہے۔
آزادی مارچ کیس:عدالت نےفیصلہ محفوظ کرلیا
اپریل 12, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔