پاکستان کوڈیجیٹل پاورہاؤس بنانے میں اہم پیشرفت،اہم سنگ ِمیل عبور

0
3

پاکستانی فری لانسرز نےاہم سنگ ِمیل عبور کرلیا۔ پاکستان کے فری لانسرز نے سالانہ500 ملین ڈالرز زرمبادلہ کمانے کا ریکارڈ بنالیا۔
یہ سنگ ِمیل نا صرف معیشت کیلئے ایک نیا باب ہے، بلکہ پاکستان کوڈیجیٹل پاورہاؤس بنانےکی جانب بھی ایک اہم پیشرفت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فری لانسرز نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے سالانہ 500 ملین ڈالرز زرمبادلہ کمانے کا ریکارڈ بنادیا۔پاکستان کی فری لانس کمیونٹی قومی معیشت کو مضبوط اور خود کفیل بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔
ملک بھرمیں فعال بیس لاکھ سے زائد فری لانسرزملین ڈالرز کا زرمبادلہ کما کر پاکستان کیلئےایک بڑی معاشی کامیابی کی بنیادرکھ رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اس شعبےکومزیدفروغ دینےکیلئےاہم اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ڈیجیٹل یوتھ ہب پروگرام کےتحت ملک بھر میں ڈھائی سوای روزگار مراکز قائم کیے جا رہے ہیں،یہ مراکز نا صرف ہنر سکھائیں گے، بلکہ لاکھوں نوجوانوں کوڈیجیٹل معیشت کا فعال حصہ بنائیں گے۔
اس سلسلے میں حکومت ِپاکستان اور یونیسیف کےاشتراک سے نوجوانوں کوتعلیم،فری لانسنگ اور انٹر پرینیور شپ کےعالمی مواقع سےجوڑنے کیلئے مزید پروجیکٹس پربھی کام جاری ہے۔

Leave a reply