
انگلینڈکرکٹ بورڈنےپاکستان کےخلاف 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے 17رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا۔
پاکستان میں تین میچزکی ٹیسٹ سیریزکےدوران بین اسٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ان کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ انگلش اسکواڈ میں ریحان احمد ،گس ایٹکنسن، شعیب بشیر ، ہیری بروک، برائیڈن کارس ،جارڈن کاکس، ذیک کرالی، بین ڈکٹ ، جوش ہل ، جیک لیچ، اولی پوپ، میتھیو پاٹس ،جو روٹ ، جیمی اسمتھ ، اولی اسٹون اور کرس ووکس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز شیڈول ہے۔
کراچی کے اسٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے پاک انگلینڈ سیریز کے وینیو کی تبدیلی کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان کرنا ہے۔ توقع ہے کہ پی سی بی سیریز کے شیڈول کا رواں ہفتے کے آخر تک اعلان کر دے گا۔
تیسراٹیسٹ،انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
ستمبر 12, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں کمی
جولائی 20, 2024 -
جلسے سےقبل:عمرایوب آؤٹ،سلمان اکرم راجہ کی انٹری
ستمبر 7, 2024 -
سمزکی غیرقانونی فروخت:عدالت کی اہم ہدایت
اکتوبر 7, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














