پاکستان کیلئے اعزاز: پاکستانی طالبعلم آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب

0
44

پاکستان کیلئے بڑا اعزاز۔ پاکستانی طالبعلم آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہو گیا۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اسرار کاکڑ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کا صدر منتخب ہو کر پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ آکسفورڈ یونین کی بنیاد 1823 میں رکھی گئی تھی، یہ بحث و مباحثے کیلئے دنیا کی قدیم ترین اور سب سے زیادہ معتبر سوسائٹیز میں سے ایک ہے۔

اسرار کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے ایک گاؤں سے ہے اور اس وقت وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں ڈی فل پروگرام کر رہے ہیں۔اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کے صدر بننے والے پہلے بلوچ اور تیسرے پاکستانی ہیں۔ اس موقع پر اسرار کاکڑ نے کہا کہ انتہائی پس ماندہ گاؤں سے یہاں تک پہنچنا میرے لیے بڑے فخر اور اعزازکی بات ہے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم بےنظیربھٹو اور سانحہ اے پی ایس میں زخمی ہونیوالے احمد نواز بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کے صدر رہ چکے ہیں،جبکہ برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم بورس جانسن، ڈیوڈ کیمرون اور ٹریزامے بھی آکسفورڈ یونین کے صدر رہ چکے ہیں۔

Leave a reply