پاکستان کو ملنے والی 1 ارب ڈالر قرض کی رقم داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے استعمال ہوگی۔ عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کئے جائیں گے، اس رقم سے پن بجلی کی سپلائی میں اضافہ ہوگا۔
عالمی بینک حکام کا کہنا ہے کہ داسو پراجیکٹ سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہوسکے گی، اس منصوبے کے مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ عالمی بینک کے مطابق داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
واپڈا ترجمان کے مطابق عالمی بینک پہلے ہی داسو ڈیم پراجیکٹ کیلئے 588 ملین ڈالر قرض فراہم کررہا ہے، اب مزید ایک ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے جبکہ عالمی بینک داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 460 ملین ڈالرکی کریڈٹ گارنٹی بھی فراہم کررہا ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ واپڈا اس وقت 26 ارب ڈالر سے داسو ڈیم سمیت 8 بڑے منصوبے تعمیر کر رہا ہے، زیرتعمیر منصوبے اگلے
5 سال میں مرحلہ وار مکمل ہوں گے، ان منصوبوں کی تعمیر کیلئے مربوط مالی حکمتِ عملی ترتیب دی گئی ہے۔
ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل پر 9.7 ملین ایکڑ فٹ مزید پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا اور واپڈا پن بجلی کی پیداوار بھی دوگنا ہو کر 20 ہزار میگاواٹ ہو جائے گی۔ ترجمان کے مطابق 2026 میں داسو پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔
روپےکےمقابلےمیں ڈالرکی قیمت میں اضافہ
نومبر 6, 2024ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،وزیرخزانہ
نومبر 6, 2024سونےکی قیمت میں مزیدکمی
نومبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
تاج محل :محبت کی لافانی یادگار
مئی 6, 2024 -
ٓآج اورکل کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اپریل 30, 2024 -
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس درج
مارچ 7, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔