پاکستان کی امریکاکوزیروٹیرف کےدوطرفہ تجارتی معاہدےکی پیشکش

0
5

پاکستان نے امریکاکوبغیرکسی تجارتی ٹیرف کےدوطرفہ تجارتی معاہدےکی پیشکش کردی۔
ذرائع کےمطابق پاکستان نے تجویزدی کہ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کےتجارتی شعبوں پرزیروٹیرف کےتحت معاہدہ کریں،معاہدےکامقصددوطرفہ تجارت کو وسعت دیناہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ امریکی صدرکےپاکستان کیساتھ تجارت بڑھانےکےجواب میں تجویزدی گئی۔پاکستان منتخب ٹیرف لائنزپرزیروٹیرف کیساتھ باہمی مفادات کی بنیادپرمعاہدہ چاہتاہے،پاکستان امریکاکیساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کوتوسیع دینا چاہتا ہے۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ پیشکش امریکی صدرکی جانب سےپاک بھارت فائربندی کامعاہدہ کرنےکےبعدکی گئی،جنگ بندی کےبعدامریکی صدرنےکہاوہ دونوں ملکوں کیساتھ ’’بہت سی تجارت‘‘کریں گے۔
واضح رہےکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےگزشتہ ماہ متعددممالک پربھاری جوابی ٹیرف عائدکیاتھا۔

Leave a reply