پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالرکا اضافہ
تفصیلات کے مطابق ستمبر 2023 سے جنوری 2024 تک پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزارت تجارت کے حکام کے مطابق گذشتہ کچھ عرصہ سے زوال پذیر معیشت کے حوالے سے مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
ستمبر 2022 میں برآمدات 2 ارب 44 کروڑ ڈالر تھیں اور ستمبر 2023 میں برآمدات بڑھ کر 2 ارب 47 کروڑ ڈالر ہوگئیں جبکہ اکتوبر 2022 میں برآمدات 2 ارب38 کروڑ ڈالر تھیں جو اکتوبر 2023 میں برآمدات بڑھ کر 2 ارب 69کروڑ ڈالر ہوگئیں، نومبر 2022 میں برآمدات 2 ارب 39کروڑ ڈالر تھیں جو نومبر2023 میں 2 ارب57کروڑ ڈالر ہوگئیں۔
حکام کے مطابق دسمبر 2022 میں ملکی برآمدات 2 ارب 31کروڑ ڈالر تھیں جو دسمبر 2023 میں 2 ارب81 کروڑ ڈالر رہیں، اس طرح جنوری 2023 میں برآمدات 2 ارب 19کروڑ ڈالر تھیں جو جنوری 2024 میں 2 ارب 78کروڑ ڈالر ہوگئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں تقریباً 60 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔سال دوہزار چوبیس میں اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔