پاکستان کی جانب سے ایران امریکہ جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف

0
107

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بھی خطے میں جنگ بندی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
خطے کی موجودہ صورتحال پر ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھی ایران کی جنگ سے شدید متاثر ہو رہا ہے اور اس کے نتیجے میں ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم بھی خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں، اور پاکستان نے خطے میں جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ اس وقت تک پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔

Leave a reply