پاکستان کی سیاحت کی عالمی رینکنگ میں بہتری

0
72

پاکستان ٹوڈے: سیاحت کے شعبے سے بڑی خوشخبری, پاکستان کی ٹریول اینڈ ٹورازم کی عالمی رینکنگ میں 20 درجہ بہتری۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان 20 درجے بہتری کیساتھ 101ویں نمبرپرآگیا۔۔۔عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے جاری رپورٹ میں ٹریول اینڈ ٹورازم کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کو 101 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور 2019 کے مقابلہ میں 20 درجہ بہتری آئی ہے۔ پاکستان کا 2019 میں سکور 3.41 تھا، جو 2024 میں 3.6 ہو گیا ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کو لوئر مڈل انکم معیشت قرار دیتے ہوئے اسے ایشیا اور بحرالکاہل کے گروپ میں رکھا گیا ہے، اس فہرست میں امریکا، سپین، جاپان، فرانس، آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ، چین، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ پہلے 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ٹریول اینڈ ٹورازم کی عالمی جی ڈی پی میں سرفہرست 10 ممالک کا حصہ 75 فیصد کے قریب ہے۔

ایشیا اور بحرالکاہل کے گروپ میں پاکستان نے گزشتہ چند برسوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان قدرتی اور ثقافتی وسائل سے مالا مال ہے، تاہم ملک میں ہوائی ٹرانسپورٹ انفرا سٹرکچر کے مسائل کی وجہ سے ٹریول اینڈ ٹورزم کے شعبے کیلئے متعدد چیلنجز بھی موجود ہیں۔

مشال پاکستان کے چیف ایگزیکٹو افسر عامر جہانگیر نے رپورٹ کے اجرا کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری سے ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئےکوششوں کی عکاسی ہو تی ہے، اس سلسلے میں پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر اداروں کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے ملک میں سیاحت کے شعبے کو مربوط بنانے کیلئے عالمی بینک کے کردار کو اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا،

کہ پی ٹی ڈی سی اور عالمی بینک نے اس شعبے کے تمام شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے پبلک پالیسی مذاکرات کی راہ ہموار کی، جس سے صوبوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملا ۔اس سلسلے میں تازہ ترین رپورٹ سے ٹریول اینڈ ٹورازم کے شعبوں میں عالمی رجحانات سمجھنے اور اس سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

Leave a reply