پاکستان کی مسلح افواج نےپیشہ ورانہ مہارت کیساتھ وطن کادفاع کیا،نوازشریف

0
7

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف  نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔
صدرمسلم لیگ(ن)میاں محمدنوازشریف سےسینیٹرعرفان صدیقی نےملاقات کی۔ جس میں دونوں رہنماؤں نےحالیہ پاک بھارت جنگ اورملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کاکہناتھاکہ قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر یک زبان ہونا خوش آئند اقدام ہے۔پارلیمنٹ نے عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کر کے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا۔
صدرمسلم لیگ(ن) کامزیدکہناتھاکہ پاکستانی میڈیا نے سچ پر مبنی بیانیے کو دنیا کے سامنے رکھ کر دشمن کے جھوٹ کو پوری قوت سے بے نقاب کیااورپاکستان کی عوام نے اپنی بہادر مسلح افواج کا حوصلہ بڑھایا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا۔

Leave a reply