پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن،رپورٹ جاری

0
5

کنزیومرکانفیڈنس انڈیکس سروےکی رپورٹ کےمطابق پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔
کنزیومرکانفیڈنس انڈیکس سروےنےچوتھی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کےمطابق پاکستان کی معیشت میں گزشتہ سال کےدوران قابل ذکربہتری آئی،پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدستورتیزی کارجحان ہے،چوتھی سہ ماہی سروےکےنتائج میں کئی اقتصادی ریکارڈزبھی قائم ہوئے۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ چوتھی سہ ماہی میں پاکستان میں اقتصادی بہتری پر اُمید ،19فیصدتک پہنچ گئی،پاکستان میں2024میں مہنگائی ساڑھے3سال کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی،مقامی معیشت کےحوالےسے19فیصدافراداگلے6ماہ میں بہتری کی توقع رکھتےہیں،دوسال بعدپاکستان نےپہلی بارترکی کوعالمی صارف اعتمادکےانڈیکس میں پیچھےچھوڑاہے۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ پاکستانیوں کی گھریلوخریداری کی صلاحیت میں 6پوائنٹس کی بہتری آئی ،مقامی اقتصادی حالات پرپاکستانیوں کا اعتماد 20فیصد بڑھا،عدم اعتمادمیں نمایاں کمی آئی ہے۔

Leave a reply