
پاکستان کےدریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کیا ہے؟تازہ ترین اعداد و شمار جاری۔واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال بتادی۔
واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 28 ہزار 900 کیوسک ہے، جبکہ اخراج ایک لاکھ 16 ہزار 900 کیوسک ہے۔منگلا پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 43 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے، جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 45 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق ہیڈ مرالہ پر چناب میں پانی کی آمد 30 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 300 کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 40 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 40 ہزار 200 کیوسک ہے۔
تربیلا ریزر وائر میں آج پانی کی سطح 1467.18 فٹ، ذخیرہ 16 لاکھ 93 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا ریزر وائر میں آج پانی کی سطح 1147.75 فٹ، ذخیرہ 16 لاکھ 18ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان کے مطابق چشمہ ریزر وائر میں پانی کی سطح 644.90 فٹ، پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 38 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزر وائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 34 لاکھ 49 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کی کارکردگی رپورٹ جمع کروادی
جولائی 3, 2024 -
26ویں ترمیم پارلیمنٹ کےسواکوئی ختم نہیں کرسکتا،بلاول بھٹو
جنوری 24, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔