پاکستان کےسابق ٹیسٹ کرکٹروزیرمحمد95برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق ٹیسٹ کرکٹروزیرمحمد95برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کےمطابق وزیرمحمدکاانتقال آج برمنگھم میں ہواوہ 95سال کی عمرمیں خالق حقیقی سے جاملے۔
1952میں ہونےوالی پاک بھارت سیریزمیں وزیرمحمدنے اپنے ٹیسٹ کیرئیرکاآغازکیا،اُنہوں نے 20 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی،وزیرمحمدنے 2 سنچریوں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 801 رنز بنائے۔
وزیرمحمدکےعلاوہ اُن کےدوبھائی حنیف محمد اور مشتاق محمد بھی ٹیسٹ کرکٹر رہ چکے ہیں۔