پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار عاشر وجاہت ماضی میں ٹرولنگ کا نشانہ بننے والے کے نئے گانے کی دھوم

0
202

پاکستان کے معروف اداکار و گلوکارعاشر وجاہت ماضی میں ٹرولنگ کا نشانہ بننے والے کے نئے گانے کی دھوم

پاکستان ٹوڈے :گلوکار عاشر وجاہت نے 2 فروری کو اپنی نئی میوزک ویڈیو صدقے لانچ کی جس میں ان کےچھوٹے بھائی نائل وجاہت اور ابھرتی ہوئی گلوکارہ نہال نسیم نظر آئیں۔

میوزک ویڈیو بلاول عباسی کی ہدایتکاری میں پیش کی گئی جو کہ وائرل ہورہی ہے۔

گانے کے ریلیز ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی اس نے ٹک ٹاک سمیت انسٹاگرام پر بے حد مقبولیت حاصل کرلی۔

ناصرف پاکستانی انفلوئنسرز اور اداکار بلکہ بالی وڈ کے بھی کئی ستاروں اور ٹک ٹاکرز نے اس گانے پر ریلز بنائیں۔

جن بھارتی اداکاروں نے اس گانے پر ویڈیوز بنائیں ان میں ایوشمان کھرانہ اور رانی مکھرجی شامل ہیں۔
ماضی میں عاشر وجاہت پر ان کے گانوں اور میوزک ویڈیوز کو لے کر خاصی تنقید کی جاتی رہی ہے، وہ اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بنتے رہے ہیں جب کہ اب ان کے اسی گانے کو پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

Leave a reply