پاکستان کے مفادات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان کے مفادات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئےکہناتھاکہ اس فطرت کے لوگوں کو اندازہ نہیں کہ ان کے بیان سے پاکستان کوکتنا نقصان ہوسکتا ہے۔ جو ہاتھ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں رکاوٹ بنے گا قوم اس ہاتھ کو توڑ دے گی۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو وہ کیا کہیں گے کہ پاکستان کے عوام، حکومت اورسیاستدان کیسے ہیں۔ نفرتوں کے بیچ بوئے جارہے ہیں،ذاتی اور سیاسی مفاد کی خاطربیانات دیے جارہےہیں، یہ کیسا سیاسی مفاد ہے جوپاکستان کے اعلیٰ ترین مفاد کو کاٹ رہا ہے۔ کسی کو پاکستان کے مفادات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل (ر)باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں کہ یہ آپ کس شخص کو لے آئے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا معاملہ
مئی 22, 2024 -
9مئی کی تفتیش :بانی پی ٹی آئی کاپولیس پرعدم اعتماد
جولائی 23, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔