پاکستان کے ہمسایہ ملک چین میں ایک بار پھر سونے کے وسیع ذخائر دریافت

0
7

چین میں ایک بار پھر سونے کے وسیع ذخائر دریافت،پاکستان کے دوست اور ہمسایہ ملک چین میں ماہرین ِ ارضیات نے ملک کے شمال مشرقی حصے میں 1000 ٹن وزنی سونے کے ذخائر دریافت کر لیے۔
ذہن نشین رہے کہ گزشتہ برس بھی چین میں 83 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کی دریافت ہوئی تھی۔
محققین کا کہنا ہے کہ چین کی جدید منرل پرسپیکٹنگ ٹیکنالوجی اتنے وسیع ذخائر جو دنیا کے بڑے ذخائر میں سے ہیں، کی دریافتوں میں مدد کر رہی ہے۔سونا عالمی سطح پر معاشی اتار چڑھاؤ کے دوران ملکوں کی معیشت کو سنبھالتا ہے۔ ساتھ ہی اس دھات کو بیٹریوں اور برقی آلات بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔چین سونے کی پیداوارکے حوالے سےدنیا کے بڑے ممالک میں شمار ہوتا ہے، تاہم سونے کے مصدقہ ذخائر کے باوجود یہ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا سے پیچھے ہے۔
لیاؤننگ صوبے میں ہونیوالی حالیہ دریافتیں چین کو سونے کی پیداوار کی دوڑ میں برقرار رکھ سکتی ہیں۔ یہ ذخائر مشرق سے مغرب تک 3 کلو میٹر اور شمال سے جنوب تک 2.5 کلو میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔

Leave a reply