پاکستان : گوگل اے آئی پلس پلان سے ڈیجیٹل ترقی کے مواقع

پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن، گوگل اے آئی پلس پلان سے کئی شعبوں میں ترقی کے مواقع پیدا ہو گئے۔
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف کروادیا گیا، جو ڈیجیٹل ترقی میں نئے مواقع فراہم کرے گا۔حکومت کی ملک میں اے آئی کے فروغ اور تعلیمی و پیشہ ورانہ تربیت پرخصوصی توجہ مرکوز ہے۔ پاکستان اور گوگل کی شراکت سے تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی، تعلیم اور تخلیقی صلاحیت کے فروغ میں اہم اقدامات جاری ہے۔حالیہ منصوبے کا مقصد اے آئی ٹولز تک آسان رسائی اور تخلیقی صلاحیت میں اضافہ ہے۔گوگل اے آئی پلس میں ویو3 فاسٹ اور جیمینائی2.5 پرو ویڈیو ماڈل اور جیمینائی انٹیگریشن شامل ہے، جبکہ 200 جی بی سٹوریج اور دیگر خصوصیات ایک ہی پلان کے تحت پانچ افراد کے ساتھ شیئر کیے جا سکتے ہیں۔