پاکستان ٹوڈے: قومی کھیل ہاکی کے میدان سے خوشخبری ۔ پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔
پاکستان 2011 کے بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے، قومی ہاکی ٹیم نے گزشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
ملائیشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں جاپان نے ملائیشیا کو شکست دیدی، جس کے ساتھ پاکستان اور جاپان نے اذلان شاہ کپ فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ جاپان نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دی جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور جاپان کے 10 ، 10 پوائنٹس ہوگئے،لہٰذا جاپان اور پاکستان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان نے اپنے چوتھے پول میچ میں کینیڈا کو 4-5 گول سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے مضبوط امیدوار کے طور پر اپنی حیثیت ثابت کردی تھی۔ پاکستان اپنے پول کا پانچواں میچ نیوزی لینڈ کیخلاف کل 10 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلے گا۔
چیمپئنزٹرافی:آئی سی سی وفدکی پاکستان آمدمتوقع
نومبر 21, 2024چیمپئنزٹرافی کاشیڈول:پی سی بی اپنےموقف پرقائم
نومبر 20, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سورج انگارہ بن گیا، آج بھی شدید گرمی پڑے گی
مئی 28, 2024 -
سوڈان:ملک میں ہیضے اور ڈینگی بخار سے 391 افراد ہلاک
اپریل 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔