پاک افغان تعلقات :نائب وزیراعظم اسحاق ڈارایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے

0
5

نائب وزیراعظم اسحاق ڈاروفدکےہمراہ ایک روزہ دورےپرافغانستان پہنچ گئے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں سیکیورٹی، تجارت، ٹرانزٹ تعاون اور عوامی روابط کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی اور دونوں فریقین نے مسلسل رابطے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں پاک افغان تعلقات کےتمام پہلوؤں کااحاطہ کیاگیا سیکیورٹی ،تجارت، رابطے اور عوامی تعلقات میں تعاون کےفروغ پربات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نےاس بات پر اتفاق کیا کہ دو برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ افغانستان ہماراہمسایہ ملک ہے،افغانستان کےساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں،وزیراعظم سمیت سب نےمل کرفیصلہ کیاہےافغانستان سےبات چیت کی جائےگی،کچھ عرصہ افغانستان سے ہمارے تعلقات سردمہری کاشکاررہے۔

Leave a reply