پاک امریکاتجارتی معاہدہ،وزیراعظم نےکرداراداکرنےپرٹرمپ کاشکریہ اداکیا

0
4

وزیراعظم شہبازشریف نےپاکستان اورامریکاکےمابین تجارتی معاہدہ میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا کردار ادا کرنے پر شکریہ اداکیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےایکس سابقہ (ٹوئٹر)پراپنےپیغام میں لکھاکہ صدرٹرمپ نےپاک امریکاتاریخی تجارتی معاہدےکوحتمی شکل دینےمیں قائدانہ کرداراداکیا،میں صدرٹرمپ کاتہہ دل سےشکریہ اداکرتا ہوں، گزشتہ رات واشنگٹن میں دونوں فریقوں میں معاہدہ طےپایا۔
وزیراعظم نےپیغام میں مزیدکہاکہ معاہدہ ہماری بڑھتی ہوئی شراکت داری کو مزید فروغ دےگا،معاہدہ مستقبل میں ہمارےدیرینہ تعلقات کےنئے دائرے کا آغازثابت ہوگا۔
واضح رہےکہ وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی گزشتہ روز امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران معاہدہ طےپایا۔

Leave a reply