پاک امریکہ تعلقات میں مثبت پیشرفت:ڈونلڈ بلوم

0
49

اسلام آباد : امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی یوم آزادی کے موقع پر تقریب میں پاکستان کے ساتھ مسلسل شراکت داری کا جشن منایا گیا، امریکی سفارتخانےمیں رنگا رنگ اورپُروقارتقریب کا اہتمام کیا گیا۔

میڈ اِن یو ایس اے کے عنوان کےتحت تقریب میں پاک امریکاپائیدارشراکت داری کواُجاگر کیا گیا اور ،دونوں ملکوں کے حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنے شہریوں کوخوشحال مستقبل فراہم کریں گے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال حکومت پاکستان کی جانب سے تقریب کےمہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستان کے سرکاری حکام، کاروباری، تدریسی اور سول سوسائٹی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کیلئے دونوں ممالک کے عوام کی محبت ان میں قربت کے نئے موقع فراہم کرتی ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ  کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وقت آگیا ہے دونوں ممالک خطے کے وسیع تر مفاد میں ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ امریکا سے تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہو۔

Leave a reply