پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز:انگلش کپتان کی پہلےمیچ میں شرکت مشکوک

0
35

پاک انگلینڈٹیسٹ سیریزمیں انگلش کپتان بین اسٹوکس کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
انگلینڈکی ٹیم تین ٹیسٹ میچزکی سیریزکےلئے دورہ پاکستان کےلئے پہنچ چکی ہے، پاکستان انگلینڈکرکٹ ٹیم کاپہلاٹیسٹ میچ 7اکتوبرکوملتان میں شروع ہورہاہے، جس میں انگلش کپتان بین اسٹوکس کی شرکت مشکوک لگ رہی ہے۔
میڈیارپورٹس کےمطابق انگلش کپتان بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھےجس کی وجہ سے وہ سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ کے لیے بین اسٹوکس کی دستیابی کے لیے مزید انتظارکرنا ہوگا، ان کی غیر موجودگی میں اولی پاپ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
روایت کے مطابق انگلینڈ ٹیم پلئینگ الیون کا اعلان ٹیسٹ میچ سے دو روز قبل کرتی ہے، انگلینڈ ٹیم کا ہفتے کو پاکستان کے خلاف پلئینگ الیون کے اعلان کا امکان ہے۔

Leave a reply