پاک بھارت تنازع ،صدرٹرمپ کی ثالثی کےبارےمیں امریکاکی تصدیق

0
1

پاک بھارت تنازع میں امریکی صدرٹرمپ کی ثالثی کےبارےمیں محکمہ خارجہ نےایک بارپھرتصدیق کردی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کاپریس بریفنگ کےدوران کہ کہناتھاکہ پاکستان اوربھارت تنازع شدیدنوعیت اختیارکرچکاتھا،کشیدگی کوکم کرنےکیلئے صدر ،نائب صدراورسیکرٹری آف اسٹیٹ نےاقدام اٹھایا،حملوں کوروکنےکیلئے فون کالزکیں اورفریقین کومیزپرلانےکی کوشش کی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ٹیمی بروس کامزیدکہناتھاکہ ایساکرنےکامقصدپاکستان اوربھارت کےتنازع کاپائیدارحل نکالناتھا،یہ سب کچھ مثال ہےامریکی قیادت اس بحران کوروکنےمیں کس قدرسنجیدہ تھی، صدرڈونلڈٹرمپ نےپاکستان بھارت سمیت دیگرملکوں میں امن قائم کیا۔

Leave a reply