پاک بھارت جنگ رکوانےمیں امریکاکاکردارکلیدی رہاہے،اسحاق ڈار

0
16

نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارنےکہاہےکہ مئی 2025میں بھارت اورپاکستان کےدرمیان جنگ بندی میں امریکاکاکردارکلیدی رہا۔
واشنگٹن میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکاامریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سےخطاب کےدوران کہنا تھاکہ دنیاتیزی سےنئی حقیقتوں میں بدل رہی ہیں، طاقت سےتوازن خراب اورتنازعات پیچیدہ ہوتے جارہے ہیں، عالمی معیشت دباؤمیں ہے،موسمیاتی ٹیکنالوجی اورجغرافیائی سیاست ایک دوسرےسےگتم گتھاہوچکی ہیں، ایسےمشکل وقت میں امن محض خاموشی سےنہیں آتا،پاکستان امن کےلئےذمےداری اورمضبوطی پریقین رکھتاہے۔
اسحاق ڈار کامزیدکہناتھاکہ پاکستان240ملین آبادی کےساتھ دنیاکاپانچواں بڑاملک ہے،پاکستان ایٹمی طاقت کےساتھ امن پسندملک ہے،جنوبی ایشیامیں استحکام پاکستان اوردنیادونوں کےلئےضروری ہے،پاکستان نے مشکل فیصلے کیے ،معیشت کوسنبھالااورآئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا،معاشی اشاریےبہتر،افراط زرکم اورکرنٹ اکاؤنٹ مستحکم ہواہے،پاکستان دہشتگردی کےخلاف ڈٹا ہوا ہے،پاکستان میں جمہوریت فعال ہے اورحکومت انسانی ترقی کےلئےپرعزم ہے۔
وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ قانون کی حکمرانی اوراظہاررائےکی آزاردی کےلئے پر عزم ہیں،پاکستان اور امریکاکےتعلقات دیرینہ اوروسیع ہیں،امریکاکےساتھ شراکت داری نےہمیشہ عالمی مسائل پراہم کردارادا کیاہے،سیکرٹری خارجہ مارکوروبیوسےملاقات میں تعلقات مزیدمضبوط بنانےپراتفاق ہوا،پاکستان اور امریکاکےتعلقات گزشتہ6ماہ میں قریب ترہوئےہیں،پاکستان نےایبی گیٹ ماسٹرمائنڈکی گرفتاری میں اہم کرداراداکیا۔
نائب وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ مئی 2025میں بھارت اورپاکستان کےدرمیان جنگ بندی میں امریکاکا کردارکلیدی رہا،ہم تعلقات کوباہمی فائدےکی بنیاد پر استوارکرناچاہتےہیں،دونوں ملک سیکیورٹی ،توانائی، ٹیکنالوجی اورآئی ٹی سمیت کئی شعبوں میں بات چیت کررہےہیں،دونوں ملکوں کےدرمیان جلدتجارتی معاہدہ مکمل ہوگا،پاکستان امدادنہیں تجارت چاہتاہے،امریکاپاکستانی برآمدات کےلئے سب سےبڑی مارکیٹ ہے،پاکستان امریکی سرمایہ کاری کاخیرمقدم کرتا ہے ، پاکستان خطےمیں امن اوررابطہ کاری کاخواہاں ہے۔
اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ جموں وکشمیرپاکستان اوربھارت کےدرمیان بنیادی تنازع ہے،بھارت نےغیرقانونی اقدامات سےکشمیری عوام کےحق خودارادیت کودبایا ،بھارت نےاگست 2019میں غیرقانونی اقدامات کر کےمقبوضہ کشمیرکی حیثیت بدلی ،بھارت کی جانب سےمقبوضہ وادی میں آبادی کی تبدیلیاں ناقابل قبول ہیں، بھارت دہشتگردی کابہانہ بناکردنیاکوگمراہ کرتاہے،مئی میں بحران کم کرنےمیں امریکااوردوست ممالک نےاہم کرداراداکیا،جنوبی ایشیامیں پائیدارامن کےلئے امریکااہم کرداراداکرسکتاہے،پاکستان کسی ہمسایہ ملک سےتنازع نہیں چاہتابلکہ رابطےاورتعاون چاہتاہے۔
وزیرخارجہ کامزیدکہناتھاکہ پاکستان نےازبکستان اورافغانستان کےساتھ ٹرانس افغان ریلوےمعاہدہ کیاہے، امریکااورچین کےدرمیان تعاون پوری دنیا کے لئے فائدہ مندہوسکتاہے،پاکستان چاہتاہےامریکااورچین کے تعلقات خوشگوار ہوں ،پاکستان افغانستان میں امن اورخودمختاری کاحامی ہے،افغان سرزمین سے دہشتگردی کاخطرہ پاکستان کےلئےسب سےبڑاچیلنج ہے،پاکستان نےافغان عبوری حکومت سےدہشتگردی کےخلاف وعدوں پرعمل کامطالبہ کیاہے،غزہ میں 50ہزارسےزائدبےگناہ جانیں ضائع ہوچکیں ،پاکستان غزہ میں فوری جنگ بندی اوردوریاستی حل کامطالبہ کرتاہے،پاکستان ایران کےساتھ مذاکرات اور کشیدگی کم کرنےکاحامی ہے۔

Leave a reply