پاک بھارت ٹاکرا،آج سابق اسٹارزمدمقابل ہونگے

0
65

شائقین کرکٹ کیلئےبڑی خبر،پاک بھارت ٹاکرےمیں آج سابق اسٹارزمدمقابل ہونگے۔
ورلڈچیمپئن شپ آف لیجنڈزکےمیچ انگلینڈ میں جاری ہیں،میگاایونٹ کےآٹھ ویں میچ میں آج روایتی حریف پاکستان اوربھارت کےدرمیان مقابلہ ہوگا۔
میچ انگلینڈ کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جس میں سابق کرکٹرز شاہد آفریدی، عبدالرزاق، مصباح الحق اور سعید اجمل پاکستان کی نمائندگی کریں گےجبکہ بھارت کی جانب سے یوسف پٹھان، یوراج سنگھ اور عرفان پٹھان اِن ایکشن ہوں گے۔
میچ پاکستانی وقت کےمطابق رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔
یادرہےکہ پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں 2، 2 میچ کھیل چکی ہیں۔دونوں ٹیمیں اپنےابتدائی میچوں میں کامیاب رہی۔
پاکستانی ٹیم نےویسٹ انڈیزاورآسٹریلیاکوشکست دی جبکہ بھارتی ٹیم نےانگلینڈاورویسٹ انڈیزکوہرایا۔
واضح رہےکہ میگاایونٹ میں ٹوٹل 6ٹیمیں شامل ہیں،پاکستان،انگلینڈ،ویسٹ انڈیز ،جنوبی افریقہ،آسٹریلیااوربھارت کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Leave a reply