
امریکی وزیرخارجہ نےبھارت پرزوردیاکہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھے۔
پہلگام واقعہ کےبعدپاک بھارت کےدرمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے،جس کے باعث جنگ کےخطرات منڈلارہےہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیونےگزشتہ روزوزیراعظم شہبازشریف اوربھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کےساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیادونوں ممالک کوتحمل کامظاہرہ کرنےکاکہااورپاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔
امریکی وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فونک رابطے میں پہلگام حملے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
مارکو روبیو نےایسی صورتحال میں بھارت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھے۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ تعاون کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔
اس حوالےسےامریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کااپنےبیان میں کہناتھاکہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نےوزیر اعظم شہباز شریف سےٹیلیفونک رابطہ کیا وزیر اعظم نے مارکو روبیو کو جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔شہبازشریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی جبکہ پاکستان کو 152 ارب ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا۔
ترجمان ٹیمی بروس کامزیدکہناتھاکہ مارکوبیونے پہلگام واقعہ پربھارت کےساتھ اظہار افسوس کیااوردہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ تعاون کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نےجنوبی ایشیا میں امن کے لیے دونوں فریقوں کے مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایک بارپھرسونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی
مئی 14, 2025 -
دھندکاراج:موٹرویزمختلف مقامات سےٹریفک کیلئے بند
نومبر 14, 2024 -
ترمیمی آرڈینس:نیب نے مہلت مانگ لی
اگست 6, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔